اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

پی سی بی نے شین واٹسن کو سب سے بڑی آفر کردی

14 مارچ, 2024 12:30

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شین واٹسن کو ملکی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ معاوضہ دیکر ٹیم کوچ بنانے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے واٹسن کو سالانہ 20 لاکھ ڈالر تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ انہیں پاکستانی ماہانہ 4 کروڑ 60 لاکھ روپے ملیں گے۔

اگر معاہدے پر دستخط ہو جاتے ہیں تو واٹسن ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے قومی ٹیم کے کوچ بن سکتے ہیں۔

تاہم خاندانی وجوہات کی بنا پر ان کے اس پیشکش کو قبول کرنے کا امکان نہیں ہے۔ آسٹریلوی لیجنڈ طویل عرصے تک اپنے خاندان سے دور نہیں رہنا چاہتے۔

علاوہ ازیں مائیک ہیسن اور ڈیرن سیمی اس عہدے کے لیے دیگر دو امیدوار ہیں، ہیسن اور سیمی اس وقت بالترتیب اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top