اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

اولمپک گیمز کے افتتاح سے قبل ریلوے اسٹیشن پر حملہ

26 جولائی, 2024 17:45

فرانس میں اولمپک گیمز کے افتتاح سے محض چند گھنٹوں قبل ریلوے اسٹیشن پر حملے نے کھلبلی مچادی۔

فرانس 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ریلوے آپریٹر نے بتایا کہ شرپسندوں نے لِل، بورڈو اور اسٹراسبرگ جیسے شہروں کو ملانے والی تیز رفتار ترین ریلوے ٹریک کے سگنل باکسز کو نقصان پہنچایا، جس سے ٹرین سروس معطل ہوکر رہ گئی۔

تخریب کاروں نے ریلوے اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگانے کی کوشش بھی کی جو کامیاب نہ ہوسکی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ بروقت کارروائی کرکے دارالحکومت پیرس کی مارسیل لائن پر ایک اور حملے کو ناکام بنا دیا ہے تاہم سگنل باکسز کی خرابی سے کئی ٹرینیں آپس میں ٹکرانے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کیا مسلم اتھلیٹ کیلئے حجاب پالیسی تبدیل ہوگی؟

دوسری جانب اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کے لیے 10 ہزار فوجی اور 45 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کیلئے موجود ہیں۔

ریلوے سروس متاثر ہونے کی وجہ سے 8 لاکھ سے زائد مسافر پریشانی کے شکار ہے ہیں جبکہ مرمتی کام مکمل ہونے میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اولمپک گیمز سے قبل ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top