اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

پیرس اولمپکس؛ کھلاڑی گتے کے بیڈز پر سوئیں گے! مگر کیوں؟

23 جولائی, 2024 18:12

ٹوکیو اولمپکس کے دوران استعمال ہونے والے (اینٹی سیکس بیڈز) یعنی گتے کے بستروں کو پیرس اولمپکس میں دوبارہ کھلاڑیوں کیلئے پیش کردیا۔

میڈیا رپورٹس میں منتظمین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے درمیان قربت کو روکنے کیلئے گتے کے بستر متعارف کروائے گئے ہیں تاکہ ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکے۔

کھلاڑیوں نے گتے کے بنے پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ایسے بیڈز لگا کر ہمارے آرام کیساتھ سمجھوتہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ویڈیو: اولمپکس سے قبل جانور بھی ورزش کرنے لگ گئے

آسٹریلوی ٹینس اسٹارز، ڈاریا سیویل اور ایلن پیریز نے گتے کے بنے بستر کی ویڈیوز شیئر کیں، جس میں انہیں والی بال گیم کی پریکٹس، اسکواٹ جمپس وغیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ اولمپک ولیج میں گتے سے بنے بیڈز (بستروں) کی جانچ۔

دوسری جانب اولمپکس میں شریک دیگر ممالک کے پلئیرز بھی ویڈیوز اور تصاویر اَپ لوڈ کررہے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Daria Saville (@daria_sav)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rhys McClenaghan (@rhysmcc1)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top