اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

سائنسی جریدوں میں شائع ہونے والی تحقیقوں میں دھوکہ دہی کا انکشاف

12 مئی, 2024 20:19

سپرنگر سائنس جرنل میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق 2023 میں شائع ہونے والے 50 پئیر ریویوڈ (ہم مرتبہ تجزیہ شدہ) سائنس پیپرز کا جدید تکنیک سے کئی بار جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ان میں مصنوعی ذہانت  کا استعمال کرکے لفظی ہیرا پھیری کی گئی تھی۔

انٹر نیشنل ڈائریکٹری آف اوپن سائنس جرنلز کے مطابق سنہ 2023 میں 9 ملین سے زائد سائنسی مقالاجات شائع ہوئے۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2023 میں گلوبل سکالری جرنل پبلشنگ مارکیٹ میں ایک اعشاریہ پچانوے بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ توقع ہے کہ 2027 تک یہ  رقم تین اعشاریہ ایک بلین ڈالر تک جا پہنچے گی۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو اردو کے مطابق ترقی یافتہ ممالک اپنے سالانہ بجٹ میں سائنسی تحقیق کے لئے خاص فنڈز مختص کرتے ہیں جس کی وجہ سے حالیہ برسوں میں سائنسی تحقیق میں کافی تیزی آئی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی سائنس پیپرز کی اشاعت میں فراڈ کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں صورتحال کتنی کشیدہ ہے؟

دسمبر 2023 میں نیچر سائنس جنرل میں ایسے ممالک کی ایک فہرست جاری کی گئی تھی جن کی تحقیق اشاعت کے بعد ہٹا دی جاتی ہیں۔ اس فہرست کے مطابق 2023 میں 10 ہزار سے زائد سائنسی مقالے شائع ہونے کے بعد خارج کیے گئے تھے جن میں پہلے نمبر پر سعوی عرب اور دوسرے نمبر پر پاکستان کے محققین کے پیپرز تھے،ی جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔

سائنسی تحقیق میں بڑھتے فراڈ کا آغاز

نیچر سائنس جرنل کے مطابق دنیا بھر میں ہر برس بہت سے شائع شدہ سائنس پیپرز کا دوبارہ تجزیہ کر کے انھیں اشاعت سے خارج کر دیا جاتا ہے۔ لیکن 2023 میں ایسے دس ہزار پیپرز خارج کئے گئے۔

اس مسئلے پر عالمی سطح پر بحث کا آغاز 2023 کے وسط میں ہوا جب  تحقیقی بد انتظامی کے الزامات کا سامنا کرنے پر سٹینفورڈ یونیورسٹی کے صدر مارک ٹیسئیے لیوین کو اپنے عہدے سے دستبردار ہونا پڑا۔ اگرچہ مارک پر تحقیقی بد انتظامی کے الزامات ثابت نہیں ہوئے تھے مگر نیورو سائنس سے متعلق ایسے پانچ ریسرچ پیپرز میں سنگین خامیاں سامنے آئی تھیں جن کے وہ مرکزی مصنف تھے۔

سائنسی مقالوں میں اس بد انتطامی کو سامنے لانے پر سٹینفورڈ یونیورسٹی کے اخبار "سٹینفورڈ ڈیلی” کے انویسٹیگیٹو ایڈیٹر تھیوبیکر (Theo Baker)کو "جارج پولک جرنلزم ایوارڈ” سے نوازا گیا تھا۔ اس کے بعد دنیا بھر سے بڑھتے ہوئے اشاعتی فراڈ کی آوازیں زور پکڑتی گئیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top