اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

فلسطینی فٹبالر محمد برکات اسرائیلی بمباری میں شہید

12 مارچ, 2024 09:54

غزہ میں جاری جنگ کے دوران فلسطینی فٹبالر محمد برکات اپنے گھر پر اسرائیلی بمباری سے شہید ہوگئے۔

سیہونی فوج نے رمضان المبارک کے پہلے روزے کے دوران خان یونس میں واقع فٹبالر کے گھر کو نشانہ بنایا۔

‘لیجنڈ آف خان یونس’ کے نام سے مشہور فٹبالر محمد برکات غزہ میں ایک ٹیم کے لیے 100 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی تھے۔ مجموعی طور پر انہوں نے خان یونس یوتھ کلب کے ساتھ اپنی طویل وابستگی کے دوران 114 گول اسکور کیے۔

محمد برکات نے مقامی لیگ میں قومی ٹیم اور اہلی غزہ فٹ بال کلب کے لئے بھی تین میچ کھیلے۔

ایک مقامی کلب فٹبالر خالد ابو ہابیل نے ان کی موت کو "فلسطینی فٹ بال کے لئے ایک بہت بڑا نقصان” قرار دیا ہے۔

عظیم اسٹرائیکر کی موت کی تصدیق کے چند گھنٹوں بعد الخدمت المغازی کے دفاعی کھلاڑی ابو ہابیل نے الجزیرہ کو بتایا کہ "میں ان کے خلاف فٹبال میچ کھیلا تھا۔

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق ان کی موت کے بعد اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران کھیلوں کے شہدا کی تعداد 157 ہو گئی ہے۔

شہید ہونے والوں میں 90 فٹبالر ہیں جن میں 23 بچے اور 67 نوجوان شامل ہیں، اس کے علاوہ جنگ کے دوران اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 22 کھیلوں کے میدان بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top