ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

گوگل نے دنیا کے کم عمر پاکستانی وی لاگر ’شیراز’ کو امریکا بلا لیا

17 مارچ, 2024 11:27

پاکستانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’اسٹارٹ اپ’ پاکستان نے انکشاف کیا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب نے دنیا کے کم عمر پاکستانی وی لاگر محمد شیراز اور ان کی بہن مسکان کو امریکا میں ایک سیمینار میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

یہ خبر گلگت بلتستان کے ایک معروف کارکن سید ضیغم کاظمی نے بھی شیئر کی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ گوگل اور یوٹیوب نے شیراز کے انفلوئنس کو تسلیم کرلیا ہے۔ شیراز پاکستان کی بڑھتی ہوئی ولاگنگ کمیونٹی کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ دعوت انہیں دنیا بھر کے دیگر وی لاگرز کے ساتھ اپنے تجربات اور خیالات شیئر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

وی لاگر شیراز کون ہے:

پاکستان کے سب سے کم سن ولاگر محمد شیراز کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، انہوں نے اپنی دلچسپ ویڈیوز کے ذریعے بہت کم وقت میں انٹرنیٹ کی دنیا میں کثیر تعداد میں صارفین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔

بالخصوص گزشتہ ایک ماہ کے اندر وہ دنیا کی ایک مشہور شخصیت بن چکے ہیں اور انٹرنیٹ پر ان کی دھوم سی مچ گئی ہے۔ ان کی دل چھو لینے والے انداز اور گلابی اردو میں وی لاگنگ نے ان کی شہرت کو سرحدوں کے پار پہنچا دیا ہے۔

ویڈیوز کے موضوعات:

جہاں تک شیراز کے وی لاگز کے کانٹینٹ اور موضوع کی بات ہے، وہ بڑے معصومانہ اور بہت ہی غیر مصنوعی انداز میں اپنے فالوورز کو اپنے گاؤں کی سیر کراتے ہیں۔

6 سالہ شیراز کے وی لاگ اردو میں ہوتے ہیں، تاہم ان کا اردو کا لہجہ مقامی اور دلچسپ ہے، جس کی بنا پر لوگ ان کے وی لاگ کو شوق سے دیکھتے اور پسند کرتے ہیں۔

کوہ سیاچن سے کراچی تک کا سفر:

دنیا کے بلند ترین میدان جنگ کوہ سیاچن کے دامن میں واقع 2,000 لوگوں پر مشتمل ایک چھوٹے سے گاؤں گھورسے سے تعلق رکھنے والا شیراز روز بڑے چلبلے انداز میں ایک نئے وی لاگ میں سامنے آتا ہے، جس میں اکثر اس کی چھوٹی معصوم بہن مسکان بھی اس کے ساتھ ہوتی ہے۔

وی لاگنگ میں شیراز  کی شہرت کی بنا پر حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل نے انہیں اپنی رمضان ٹرانسمشن میں شامل کیا ہے، چنانچہ اب وہ سحر و افطار ٹرانسمیشنز میں ٹی وی اسکرین پر نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد شیراز کو حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب سے سلور پلے بٹن بھی ملا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top