ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

پاکستان کے تجارتی خسارے میں بڑی کمی، برآمدات میں اضافہ

02 اپریل, 2024 10:50

ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ملکی برآمدات اور تجارتی خسارے سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 2023-24ء کے پہلے نو ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 24.94 فیصد کم ہو کر 17.030 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 22.688 ارب ڈالر تھا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مارچ 2023-24ء کے دوران ملکی برآمدات 8 فیصد (1.878 ارب ڈالر) اضافے کے ساتھ 22.914 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 21.036 ارب ڈالر تھیں۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران درآمدات 8.65 فیصد کم ہوکر 39.944 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 43.724 ارب ڈالر تھیں۔

تجارتی خسارہ سال بہ سال کی بنیاد پر 56.30 فیصد بڑھ کر مارچ 2024 میں 2.171 ارب ڈالر رہا جو 2023 کے اسی مہینے میں 1.389 ارب ڈالر تھا۔

سال بہ سال کی بنیاد پر درآمدات میں 25.86 فیصد اضافہ ہوا اور مارچ 2024 میں 4.726 ارب ڈالر رہی جو مارچ 2023 میں 3.755 ارب ڈالر تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سال بہ سال کی بنیاد پر برآمدات میں 7.99 فیصد اضافہ ہوا اور مارچ 2024 میں 2.555 ارب ڈالر رہی جو مارچ 2023 میں 2.366 ارب ڈالر تھی۔

ماہ با ماہ کی بنیاد پر تجارتی خسارہ مارچ 2024 میں 24.56 فیصد بڑھ کر 2.171 ارب ڈالر رہا جو فروری 2024 میں 1.743 ارب ڈالر تھا۔ مارچ 2024 میں برآمدات 1.08 فیصد کم ہوکر 2.555 ارب ڈالر رہیں جبکہ فروری 2024 میں برآمدات 2.583 ارب ڈالر تھیں۔

مارچ 2024 میں درآمدات 9.25 فیصد اضافے کے ساتھ 4.726 ارب ڈالر رہیں جبکہ جنوری 2024 میں یہ 4.326 ارب ڈالر تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top