ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ

02 اپریل, 2024 11:56

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مسلسل چوتھے مہینے اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے جاری کردہ عبوری اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 1.26 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.3 ارب ڈالر رہی۔

یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے جب ٹیکسٹائل کی برآمدات میں سال بہ سال اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تاہم مالی سال 2023-2024 کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات 0.3 فیصد یا 0.04 ارب ڈالر کم ہو کر 12.44 ارب ڈالر رہیں۔

دریں اثنا، ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں فروری کے 1.41 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

مارچ میں ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے گزشتہ ایک سال کے دوران گیس کے نرخوں میں 223 فیصد اضافے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔

اپٹما نے کہا تھا کہ توانائی کے نرخوں میں خطرناک حد تک اضافے کی وجہ سے پاکستان کی برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری عالمی مارکیٹ میں مارکیٹ شیئر کھو رہی ہے۔

ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گیس کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے تاکہ ٹیکسٹائل کی برآمدات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقتی بنایا جاسکے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top