منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، آرمی چیف کا نوجوانان سے خطاب

21 اگست, 2024 18:36

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو دیکھ کر یقین ہوجاتا ہے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

اسلام آباد میں قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آپ کی آنکھوں کی چمک دیکھ کر یقین ہوجاتا ہے پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطاب میں کہا کہ جو پاکستان کی ڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟ عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا ہیجان، فتنے سے دور رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام، حکومت، فوج میں مضبوط رشتہ ہی پاکستان کے تحفظ،ترقی کا ضامن ہے،  آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، کشمیر،غزہ کے عوام سے پوچھو، علم انسان کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قرآن کی آیت پڑھ کر سنائی کہ کیا لوگ سمجھ بیٹھے ہیں کہ صرف یہ کہنے پر چھوڑدیئے جائیں گے ہم ایمان لائے، آزمائش نہ ہوگی۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاراچنار فسادات پر قبائل ملکر زمینی، فروعی تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں،کے پی کے عوام22سال سے پاک فوج کیساتھ دہشتگردی کیخلاف سیسہ پلائی دیواربنے رہے، میرا یہ ایمان ہے اللہ تعالیٰ ہمیں دہشتگردی کیخلاف فتح مبین عطاء کرے گا۔

پاکستان کا سب سے بڑا، قیمتی سرمایہ ہمارے نوجوان ہیں،ہم کسی صورت قیمتی سرمایہ نوجوانوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف نے خطاب کے اختتام میں نوجوانوں کو علامہ اقبال کا شعر سنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top