پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل

08 مئی, 2024 13:56

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کامیابی سے چاند کے مدار میں داخل ہوگیا ہے۔

آئی کیوب کیو چانگ ای سکس کے ذریعے چاند کے مدار میں داخل ہوا، آپریشنل ہونے سے قبل آئی کیوب قمر کے کنٹرولز اور سسٹمز کا ٹیسٹ کیا جائے گا جس میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا۔

ڈاکٹر خرم خورشید کے چین پہنچنے کے بعد ٹیم چاند کی موصول ہونے والی تصویروں پر تحقیق کرے گی، مدار کی جانچ اور تصدیق میں ذیلی نظام کا جائزہ لیا جائے گا۔

سیٹلائٹ امیجنگ سسٹم کے آپریشنل ہونے سے پہلے تمام ذیلی نظاموں کی تصدیق میں تقریبا ایک ہفتہ لگ سکتا ہے جبکہ چاند کی پہلی تصویر 15 یا 16 مئی تک موصول ہوجائے گی ۔

اس کے بعد چاند کی موصول ہونے والی تصویروں پر تحقیق کاآغاز ہوگاجس سے ریسرچ میں کافی مددملے گی۔

واضح رہے کہ سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب کیو‘ چین کے ہینان سپیس لانچ سائٹ سے 3 مئی کو منزل کی جانب روانہ ہوا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top