منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر شبنم نے توجہ حاصل کرلی

24 جولائی, 2024 17:21

پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (آے آئی) انفلوئنسر شبنم نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی سوشل میڈیا انفلوئنسر شبنم کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اُن کی دلکش اور خوبصورت تصاویر موجود ہیں جن میں اُنہیں پاکستان کے شمالی علاقے جیسے اسکردو اور کشمیر سیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شبنم کی انسٹاگرام بائیو میں اُنہیں اسلام آباد کی رہائشی اور لاہور یونیورسٹی منیجمنٹ سائنس کی ایم بی اے کی طالبہ بتایا گیا ہے، اسکے علاوہ وہ فٹنس ٹرینر، ماڈل اور فوڈی (مختلف پکوان کھانے کی شوقین) بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: مراکش کی باحجاب کنزا لیلیٰ پہلی ‘مِس اے’ آئی بن گئی 

اے آئی انفلوئنسر شبنم کے انسٹاگرام ہینڈل پر فالوورز کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہے جبکہ اُنہوں نے 22 معروف پاکستانی فنکاروں کو فالو بھی کیا ہوا ہے۔

PHOTO: INSTAGRAM/ shabnam_xai

ان نامور فنکاروں میں درفشاں سلیم، اقرا عزیز، عائزہ خان، سائرہ یوسف، یمنیٰ زیدی، ایمن خان، ہانیہ عامر، سارہ خان اور عائشہ عمر شامل ہیں جبکہ مردوں محض علی ظفر اور فیروز خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ارب پتی تاجر کے بیٹے نے گرل فرینڈ کیلئے نوٹوں کے بنڈل بچھادیئے، ویڈیو وائرل

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں شبنم کو مشرقی ملبوسات کے علاوہ، مغربی لباس میں بھی دکھایا گیا ہے۔

شبنم کی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نہ صرف حیران ہوئے بلکہ اُنہوں نے شبنم کے تخلیق کار کی محنت کو بھی سراہا رہے ہیں۔

PHOTO: INSTAGRAM/ shabnam_xai

PHOTO: INSTAGRAM/ shabnam_xai

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top