ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستان میں قرآن پاک کی بے حُرمَتی کرنے والی خاتون کو عمر قید کی سزا

23 مارچ, 2024 15:02

غیرملکی میڈیا العربیہ اردو کے مطابق لاہور کی ایک عدالت نے قرآن پاک کے صفحات نذر آتش کرنے کے جرم میں ایک خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

پاکستان میں انسداد توہین مذہب کے قانون کے تحت قرآن پاک، دین اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کرنے والے کو سزائے موت تک دی جا سکتی ہے۔ تاہم ابھی کسی کو سزائے موت دی نہیں گئی ہے۔

حکومتی پراسیکیوٹر مہذب اویس کے مطابق آسیہ بی بی نامی خاتون کو 2021 میں قرآن پاک کے اوراق جلانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس بارے میں عدالت نے اب فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ لاہور میں سنایا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق سزا پانے والی خاتون نے صحت جرم سے انکار کیا ہے، تاہم عدالتی سزا کے خلاف وہ اب اپیل کر سکے گی۔

واضح رہے کہ ماضی میں آسیہ بی بی نام کی ایک مسیحی خاتون کو 2019 میں توہین رسالت کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم بعد ازاں آسیہ کو رہا کر کے کینیڈا بھجوا دیا گیا تھا۔

پاکستان کی اکثریت توہین رسالت کے خلاف قوانین کی حامی ہے اور توہین رسالت کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا دینے کی حمائت کرتی ہے۔

تاہم مغربی دنیا جہاں پر توہین قرآن اور توہین رسالت کے واقعات گاہے گاہے پیش آتے رہتے ہیں۔

پاکستان میں ان قوانین کے خلاف مؤقف رکھتے ہیں اور مغربی حمایت یافتہ این جی اوز بھی پاکستان کے قوانین کو سخت قرار دیتی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top