بدھ، 26-جون،2024
( 20 ذوالحجہ 1445 )
بدھ، 26-جون،2024

EN

عرفات کی پہاڑی پر پاکستانی خاتون نے بچے کو جنم دیدیا

16 جون, 2024 18:25

پاکستان سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ خاتون نے مناسک حج کی ادائیگی کے دوران عرفات کی پہاڑی پر صحت مند بچے کو جنم دے دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے جبل الرحمہ اسپتال کے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر طارق محمد ابوالمطیٰ کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں، بچے کا وزن 3 کلو 40 گرام ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستانی خاتون 9 ماہ کی حاملہ تھیں اور حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچی تھیں۔ یوم عرفہ پر وہ مقدس پہاڑی پر عبادت میں مصروف تھیں جب زچگی کا درد ہوا۔

مزید پڑھیں: رواں سال حج سیزن کے دوران پہلے خوش نصیب بچے کی ولادت

کوہ عرفات پر موجود دیگر خواتین کی مدد سے پاکستانی خاتون نے بیٹے کو جنم دیا، والدین نے بچے کا نام عرفات رکھا ہے۔

دوسری جانب خاتون اور بچے کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حج کے دوران کسی عازم حج کے یہاں بچے کی پیدائش کا رواں برس یہ دوسرا واقعہ ہے جب کہ کوہ عرفات پر آخری بار کسی بچے کی پیدائش 2007 میں ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top