ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستانی طالب علم کو پرتگال میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا

10 مئی, 2024 18:23

یورپ کے ملک پرتگال میں پاکستانی طالب علم انتھونی شوکت کو ڈاکوؤں کی جانب سے ڈکیتی کی دوران  بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق انہیں ڈاکوؤں نے نشانہ بنایا اور بے دردی سے قتل کیا جنہوں نے موبائل فون، نقدی اور لیپ ٹاپ کے لیے ان کی جان لے لی۔

شوکت کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی لاش کی وطن واپسی میں تیزی لائے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ویمنز ٹیم انگلینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم

وہ کینسر کی تحقیق کو آگے بڑھانے کے لئے وقف تھے اور انہوں نے اس شعبے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان میں شوکت کے دوستوں اور ساتھی مسیحی برادری نے اس سانحے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے سوگ کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ شوکت لاہور کے رہائشی تھے اور انہوں نے سویڈن سے ماسٹرز کی ڈگری اور جرمنی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔ انتھونی شوکت غمزدہ اہل خانہ کے مطابق یہ نوجوان کینسر کی تحقیق کے لیے پرتگال میں تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top