ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

وزیر اعظم ہاوس استعمال نہ ہونے سے اربوں کا فائدہ، بین الاقوامی میڈیا

05 اگست, 2018 14:05

 عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے سے قوم کو 2 ارب سے زائد روپے کی بچت ہوگی ۔

پاکستان وزیراعظم ہاؤس  کی عالیشان عمارت ایک سو پینتیس ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق عرب میڈیا نے تفصیلی رپورٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس 135ایکڑ رقبے پر پھیلی عالیشان عمارت ہے جس کے عملے کیلیے 700ملین روپے مختص ہیں، 150ملین روپے مہمانوں کے خیر مقدم اور تحائف کے لیے جبکہ 15ملین سالانہ تزئین و آرائش پر صرف کیے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم اسپیکر ہاؤس کو اپنے استعمال میں لانا چاہیں گے جبکہ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان کا یہ عمل عوام کو واضح اور مثبت پیغام دے گا۔ 

تجزیے کے مطابق عمران خان کے وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے سے قوم کو پونے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، سادہ رہائش اختیار کرنے سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا کہ وزیر اعظم ان کے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع نہیں کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں وزیر اعظم ہاوس میں نہ رہنے کا اعلان کیا تھا ۔ 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top