ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستانی گھوڑے نے عالمی عربین شو میں ملک کا نام روشن کردیا

30 مارچ, 2024 14:11

پاکستانی گھوڑے ’اے جے سجوا‘ نے عالمی ’آکسیٹائن انٹرنیشنل عربین شو ‘ میں سلور میڈل جیت کر ملک کانام روشن کردیا۔

سما نیوز کے مطابق پاکستان کی معروف شخصیت محمد مجاہد کے گھوڑے نے شارجہ میں ہونے والے ’آکسیٹائن انٹرنیشنل عربین شو ‘ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت میلہ لوٹ لیا اور سلور میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

محمد مجاہد کا گھوڑا پوڈیم میں سب سے اوپر تھی جس نےاپنی شاندار کارکردگی کیلئے پہلے نمبر پر آنے والے سے کچھ ہی کم پوائنٹس حاصل کیئے اور مقابلے میں دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوا۔

چیمپئن شپ کے افتتاحی دن معروف نسلوں کے شاندار گھوڑوں نے دنیا کے مشہور ترین ججوں کے سامنے پریڈ کی اور اپنی خصوصیات سے ان کی توجہ حاصل کی ۔

مقابلے میں ہر گھوڑےکو اس کی نمایاں جمالیاتی خصوصیات پر پر کھا گیا ،، بشمول اس کے سر، گردن، سینے، جسم اور پاؤں کے ساتھ ساتھ اس کے جسم کی ہم آہنگی اور اس کی چستی، بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر ججوں کی کمیٹی کے سامنے پیش کی گئیں۔

واضح رہے کہ چیمپیئن شپ کا آغاز 109 سے زائد خواتین عرب گھوڑوں، فلائیز اور گھوڑیوں کے ساتھ ہوا جس میں 14 کیٹیگریز سے تعلق رکھنے والے 102 ممتاز گھوڑوں نے حصہ لیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top