منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

شدید احتجاج کے ذریعے پاکستانی برادری کا ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی

16 اپریل, 2019 11:23

مانچسٹر: سانحہ ہزار گنجی سمیت ہزارہ برادری کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف مانچسٹر میں پاکستانی برادری نے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے حکومت سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے۔ قاتلوں کی گرفتاری اور لواحقین کے مسائل کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مانچسٹر میں پاکستانی کمیونٹی کا شدید احتجاج کے ذریعے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی۔ مظاہرین کا نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ۔

پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ کےباہر سانحہ ہزار گنجی کےخلاف مظاہرہ کیا۔ اس دوران بینرز اور پوسٹر اٹھائے شرکا متاثرہ خاندانوں سےاظہاریکجہتی کیا۔ پاکستانی کمیونٹی نے حکومت سے ہزارہ برادی کو تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانےکا مطالبہ بھی کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top