اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

پاکستانی اینکر مونا خان یونان میں گرفتار

25 مئی, 2024 14:21

سرکاری ٹیلی ویژن میزبان اور میراتھون رنر مونا خان کو یونان میں گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور ان سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ یونان میں پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کر رہا ہے جب کہ خاتون اینکر کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔

ادھر ملک یوسف نے بتایا کہ مونا خان دو روز قبل ہائیکنگ کے ایونٹ میں شرکت  کے لیے یونانی شہر ایتھنز پہنچی تھیں جہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔

کوچ کا کہنا تھا کہ مونا خان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا اور انہیں پیر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ملک یوسف نے مونا خان کی رہائی کے لیے یونان میں پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی اپیل کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top