جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان اہلِ کشمیر کو حقِ خود ارادیت ملنے تک سمجھوتہ نہیں کرے گا : وزیراعظم

13 جولائی, 2021 11:37

اسلام آباد : وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان اہلِ کشمیر کو حقِ خود ارادیت ملنے تک کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ یومِ شہداء کے موقع پر ہم اہلِ کشمیر کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے ان 22 شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جو ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہیوں کیجانب سے پر امن مظاہرین پر گولیاں برسائے جانے پر منصبِ شہادت پر فائز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : آٹا چورو، چینی چورو، جان چھوڑو، کشمیر میں پھر شیر آرہا ہے : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی جبر اور غیر قانونی تسلط کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد مزاحمت اور قربانیوں کی تاریخ سے عبارت ہے۔ مزاحمت کی یہ بے خوف اور آزاد روح پوری طرح زندہ ہے کہ کشمیری مرد و زن غیر قانونی بھارتی تسلط کیخلاف پیہم صف آراء ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس منصفانہ جدوجہد میں پاکستان اہلِ کشمیر کے ساتھ ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں انہیں ان کا حقِ خود ارادیت ملنے تک کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top