جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا : صدر

13 جولائی, 2021 12:11

اسلام آباد : صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا۔

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ شہدائے کشمیر پر سماجی روابط کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا کہ میں یوم شہدائے کشمیر پر اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اہلِ کشمیر کو حقِ خود ارادیت ملنے تک سمجھوتہ نہیں کرے گا : وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931 کے شہداء کی روح کو ان کے جانشیں زندہ رکھے ہوئے ہیں، عالمی برادری کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت كا مطالبہ کررہے ہیں۔ کشمیر کے بہادروں کی آزادی کیلئے جدوجهد ابھی بھی جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف جنگ منصفانہ اور بے لوث ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک سفارتی، سیاسی اور قانونی مدد فراہم کرتا رہے گا۔ آزادی کا دن دور نہیں، انشاء اللہ، ہم ضرور دیکھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top