اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

اذلان شاہ ہاکی کپ:آج پاکستان اور جاپان کے درمیان فائنل ہوگا

11 مئی, 2024 14:04

اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 کے آج شام ساڑھے پانچ بجے پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا، پاکستان نے 13 سال بعد ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہیں اور جاپان 13 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ جاپان نے چار میچ جیتے ہیں جبکہ ایک میچ ڈرا پر ختم ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:فوج میں اہم ترقیاں و تعیناتیاں، 3 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ گرین شرٹس نے تین میچ جیتے جبکہ دو میچ ڈرا ہوئے جن میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک میچ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے 13 سال بعد ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے جب کہ گزشتہ روز لیگ کے آخری میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

دوسری جانب کینیڈا آج دوپہر ایک بجے پانچویں اور چھٹے نمبر کے میچ میں کوریا کے خلاف کھیلے گا، دوسری پوزیشن کے لیے ملائیشیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔

اس سے قبل پاکستان نے کینیڈا کو 5-4 سے شکست دی تھی۔ ابو بکر محمود نے دو گول اسکور کیے جس کی بدولت پاکستان نے میچ میں شاندار واپسی کی۔ رانا وحید اشرف، لیاقت ارشد اور علی غضنفر نے ایک، ایک گول کیا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ تیسری فتح تھی۔ گرین شرٹس نے ملائیشیا اور جنوبی کوریا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top