منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بنوں چھاؤنی پر دہشت گردانہ حملہ؛ پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج

17 جولائی, 2024 20:30

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو وزارت خارجہ طلب کرکے بنوں چھاؤنی پر دہشت گردانہ حملے پر سخت احتجاج کیا گیا۔

وزارت خارجہ نے سخت رد عمل دیتے ہوئے عبوری افغان حکومت پر زور دیا گیا کہ بنوں واقعے کی مکمل تحقیقات کرے اور حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
افغان حکومت اپنی سرزمین سے پاکستان کیخلاف ایسے حملوں کی روک تھام کرے۔

پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی پر اپنے شدید تحفظات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کو مسلسل خطرہ بنا رہے ہیں، ایسے واقعات دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات کی روح کے بھی خلاف ہیں۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کا بنوں چھاؤنی پر حملہ، 8 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ بنوں کنٹونمنٹ حملہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے دہشت گردی سے لاحق سنگین خطرے کی علامت ہے، پاکستان دہشت گردی کے

خلاف فیصلہ کن کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے، اس لعنت سے نمٹنے اور تمام خطرات کے خلاف اپنی سلامتی کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

واضح رہے کہ 15 جولائی کو بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

دہشت گرد حملہ افغانستان میں مقیم حافظ گل بہادر گروپ نے کیا تھا، حافظ گل بہادر گروپ، ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد حملوں میں سیکڑوں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top