جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 73 ہزار کی سطح عبور کرکے واپس نیچے آگیا

29 اپریل, 2024 11:28

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتے کا آغاز ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے 73 ہزار کی حد عبور کرلی تاہم کچھ بعد واپس نیچے آگیا۔

کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 558 پوائنٹس کے اضافے سے 73 ہزار 300 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم 11 بجکر 19 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 173 پوائنٹس کمی سے 72 ہزار 569 پوائنٹس پر آگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران دو نئے ریکارڈ قائم کیے تھے جس میں انڈیکس نے کاروباری دن کے دوران اور کاروبار کے اختتام پر سب سے زیادہ کاروبار ریکارڈ کیا تھا۔

جمعے کے روز اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 742 پر بند ہوا تھا۔

انٹر مارکیٹ سکیورٹیز کے ایک عہدیدار نے کہا کہ شرح سود میں کمی کی توقعات کی وجہ سے مارکیٹ میں پرامیدی بڑھ رہی ہے۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے 100 بی پی ایس تک کے اجلاس میں آج شرح سود میں کٹوتی کا امکان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ کو ایک نئے پروگرام کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مستقبل کے مذاکرات کے بارے میں مثبت خبروں کے بہاؤ سے بھی چلایا جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top