ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

13 مئی, 2024 11:03

ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلی بار سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے 15 چھکے لگائے۔ اوپنر فخر زمان نے 6، رضوان اور اعظم نے 4، 4 جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکا لگایا۔

مزید پڑھیں:شہری نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے درخواست دائر کردی

پاکستان کی اننگز میں پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے گئے، تاریخ میں صرف دوسرا موقع ہے جب مین ان گرین بلے بازوں نے پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے۔

فخر زمان نے 40 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکے کی مدد سے 78 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکے کی مدد سے 75 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کا 193 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے ایک میچ میں 12 زیادہ سے زیادہ رنز بنائے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top