منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستان نے عالمی اداروں سے منکی پاکس کی ویکسین مانگ لی

21 اگست, 2024 23:55

پاکستان نے عالمی اداروں سے منکی پاکس (ایم پاکس) کی ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔

عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے متعلق ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کراچی میں بھی اس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایڈوائزریز جاری کردی گئی ہیں۔

پاکستان میں صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ فی الوقت اس سے بچاؤ کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی ویکسین صرف ائیرپورٹ پر اسکریننگ حکام اور آئی سی یو کے عملے کو لگائی جائیں گی، عام لوگوں کو ویکسین لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:منکی پاکس؛ ایئرپورٹس کو کیا گائیڈ لائنز جاری کی گئیں؟

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر منکی پاکس وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ایئرپورٹس کیلئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں۔

ہدایت نامے کے مطابق سی اے اے پروازوں اور مسافروں سے متعلق تمام ایس او پیز پر عمل کرائے گا، تمام ایئر لائنز، اسٹاف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیز ایس او پیز پر عمل درآمد کی پابند ہوں گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر نئی گائیڈ لائنز محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز نے ایرپورٹس کے لیے جاری کردی گئی، جب کہ ایرپورٹس پر سی اے اے، بارڈر ہیلتھ سروسز، ایف آئی اے امیگریشن، اے ایس ایف اور کسٹم محکمہ کو اپنی پنی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top