ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات، اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کا امکان

17 مارچ, 2024 13:16

پاکستانی معاشی ٹیم اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان جاری جائزہ مذاکرات کامیاب ہونے کے قریب پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق کل جائزہ مذاکرات کا آخری دن ہوگا جب کہ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے کا بھی امکان ہے، مذاکرات کے آخری روز آئی ایم ایف جائزہ مذاکراتی ٹیم کو اینٹی منی لانڈرنگ اور ٹیررازم فنانسنگ پر آگاہی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف مشن سے ملاقات کریں گے اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق آگاہی دے گا۔

آئی ایم ایف مشن کو 210 ارب روپے کی ریکوریز کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا جب کہ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کونجی شعبےکے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری پرمثبت انداز سے کام ہورہا ہے،ہوا بازی شعبے کا ایک پی آئی اے نجکاری فہرست میں شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top