اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو قیام کیلئے ایک سال کی مہلت مل گئی

10 جولائی, 2024 21:04

وفاقی حکومت نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔

بدھ کو کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں قانونی طور پر مقیم 1.45 ملین افغان مہاجرین (جن کے پاس پی او ایف کارڈز) ہیں وہ ملک میں قیام کرسکتے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈز کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

یہ فیصلہ نگراں حکومت کی جانب سے گزشتہ سال اکتوبر میں سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے افغان مہاجرین سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

حکام نے اس بات کی تردید کی کہ اعلان میں خاص طور پر افغان مہاجرین کو نشانہ بنایا گیا، یکم نومبر کو غیر دستاویزی افغانیوں کی وطن واپسی شروع ہوئی، اب تک 500,000 تک افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے مطابق، پاکستان میں تقریباً 1.3 ملین رجسٹرڈ افغان آباد ہیں، اس کے علاوہ 800,000 سے زائد افغان شہریت کارڈ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی او ایف کارڈز کے تحت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے ملک میں شناخت کا ہم ذریعہ ہے، جن میں سے اکثر 40 سال سے پاکستان میں مقیم ہیں۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے پی او آر کارڈز کی میعاد میں توسیع کا فیصلے کے بعد قانونی دستاویزات کے حامل افغانیوں کی وطن واپسی معطل کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top