ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

شاہینوں نے زمبابوے کو 244 رنز سے شکست دےدی

20 جولائی, 2018 20:09

پاکستان نے زمبابوے کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں 244 رنز سے شکست دیدی۔

میزبان ٹیم 400 رنز ہدف کے تعاقب میں 155 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کے بہترین کھلاڑی فخرزمان قرار پائے جنہوں نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی۔

ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 399 رنز اسکور کئے۔

فخرزمان اور امام الحق نے 304 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔

فخر زمان 210، امام الحق 113 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ آصف علی نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔

جواب میں زمبابوین ٹیم 42.4 اوورز میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ڈونلڈ تریپانو 44 اور ایلٹن چگمبرا 37 رنز بنا کا نمایاں رہے۔ ہیملٹن مساکیڈزا 22، کامون ہوکاموے 3، مساکاندا 10، ریان مرے 5، پیٹر مور 20، ویلنگٹن مساکڈزا 2، ٹینڈائی چسورو اور رچرڈ این گاراوا ایک، ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4، عثمان خان اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ شعیب ملک نے ایک شکار کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top