جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا

27 فروری, 2024 13:11

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فضائیہ کا جاسوس کوآڈ کاپٹر مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقے کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

پاک فوج نے 25 فروری کو دن 12میں بج کر 55 منٹ پر بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 فروری کو ایل او اسی کے پاکستانی علاقے میں کواڈ کاپٹر کی باقیات مل گئیں۔

کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کی ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ یہ کواڈ کاپٹر بھارتی فضائیہ کا ہے۔

یاد رہے کہ 27 فروری 2019 ء کو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کیخلاف ورزی کرنے والے بھارتی جنگی طیاروں کو بھی آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں مار گرایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو پانچ سال مکمل، پلوامہ ڈرامے کو پاک فضائیہ نے منہ توڑ جواب دیا، آئی ایس پی آر

اس آرپریشن میں بھارتی فضائی کے ابھینندن کو بھی پاک فوج نے اپنی حراست میں لیا تھا جس کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top