جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

پاکستان سمیت دیگر کم آمدنی والے ممالک کو مشکلات کا سامنا ہے، آئی ایم ایف

28 اپریل, 2024 14:37

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر کم آمدنی والے ممالک کی مالی حالت خراب ہو رہی ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ عالمی اقتصادی فورم کی اس میٹنگ کے دوران آئی ایم ایف کے دو پیغامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے متعدد ممالک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، کم آمدنی والے ممالک کی حالت خرابی کی جانب گامزن ہے۔

کرسٹالینا جارجیو کا کہنا تھا کہ کرونا کی وباء کے باعث دنیا کو تین عشاریہ تین ٹریلین ڈالرز کا نقصان ہوا، جن ملکوں میں مہنگائی بہت زیادہ ہے اسے ٹارگٹ تک لایا جائے اور کسی حد تک مہنگائی میں کمی لائی جائے گی تاہم ابھی کام باقی ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ پچھلے چند سال کی مشکلات کے باوجود ترقی اور معیشت بہتر ہے، ہم نے ترقی کے تخمینوں کو اس سال کے لیے بہتر کیا، البتہ ایڈوانس معیشتوں میں امریکا کی کارکردگی اچھی ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ انڈونیشیا، ملائیشیا اور بھارت جیسی ابھرتی مارکیٹس کی کارکردگی بھی اچھی ہے جبکہ چین کی کارکردگی پہلی سہ ماہی میں توقعات سے کچھ بڑھ کر اچھی رہی۔

 

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top