منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پاکستان : کریڈٹ کارڈ سے خریداری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

23 دسمبر, 2023 12:18

 

کراچی:پاکستانیوں نے کریڈٹ کارڈز سے خریداری کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اورصرف نومبر کے مہینے میں 108ارب روپے کی خریداری کر ڈالی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق رواں سال پاکستان میں کریڈ کارڈز سے خریداری کے رجحان میں گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 27.3 فیصد اضافہ ہوا ۔

گزشتہ سال نومبر میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 85 ارب روپے کی خریداری کی تھی ۔

نومبر میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں ماہانہ بنیادوں پر 2.9فیصد کا اضافہ کیا تھا۔

جبکہ اکتوبر میں کریڈکارڈز کے ذریعے صارفین نے 105 ارب روپے کی خریداری کی جو نومبر میں بڑھ کر 108 ارب روپے ہوگئی۔

یہ پڑھیں : میری اہلیہ کریڈٹ کارڈ میک اپ پر اڑا دیتی ہے: عاطف اسلم

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top