ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آکسفورڈ یونیورسٹی کا پاکستانی طلبا کیلئے اسکالرشپس کا اعلان

03 جون, 2024 18:40

آکسفورڈ یونیورسٹی نے بے نظیر اسکالرشپ پروگرام کے تحت بلوچستان کے طلباء کو وظیفہ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی اور حکومت بلوچستان کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور لڑکیوں کی تعلیم کی عالمی سفیر ملالہ یوسف زئی نے شرکت کی۔

پریس سیکرٹری کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو جاری کردہ ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کے تحت بلوچستان کے ہونہار طلباء کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے مکمل اسکالرشپس دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:25 سال کی سزا پانے والے قیدی کو چارٹرڈ اکائونٹڈ کی اسکالرشپ آفر

اسکالر شپ پروگرام کا مقصد بلوچستان کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم تک رسائی فراہم کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اپنے طالب علموں کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں جہاں بے نظیر بھٹو اور دیگر عظیم رہنماؤں نے تعلیم حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم ہمارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی کلید ہے اور ہم انہیں بہترین مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر نگرانی جدوجہد کرنے والی پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے یہ ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top