ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

رمضان میں جرائم پیشہ افرادبھیک مانگنے لگ گئے

25 مارچ, 2024 16:57

متحدہ عرب امارات کی پولیس کے مطابق منظم جرائم پیشہ افراد رمضان کے دوران بھیک مانگنے کے لیے دبئی کا رخ کر رہے ہیں۔

دبئی پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ رمضان کے دوران بھیک مانگنے کے لیے وزٹ ویزا پر متحدہ عرب امارات آنے والے افراد کی تلاش میں رہیں۔

دبئی پولیس کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران بھیک مانگنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی مہم کے نتیجے میں ایک خاتون کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جس نے اپنے بچے کا استحصال کرتے ہوئے عوام سے 30 ہزار درہم (8168 ڈالر) وصول کیے تھے۔

یکم مارچ سے 13 اپریل تک جاری رہنے والی انسداد بھیک مانگنے کی مہم کے دوران امارات بھر میں افسران خاص طور پر مساجد اور بازاروں اور دیگر علاقوں میں تعینات ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں بھیک مانگنے اور غیر قانونی طور پر پیسے مانگنے پر سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو تین ماہ قید اور پانچ ہزار درہم جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

منظم بھیک مانگنے والے جرائم پیشہ گروہوں کے ارکان کو کم از کم 6 ماہ قید اور 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سائبر کرائم قوانین کے تحت اگر کوئی شخص سرکاری اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر عطیات طلب کرتا ہے تو اسے 2لاکھ 50ہزار درہم سے 5 لاکھ درہم تک کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دبئی پولیس کے شعبہ جرائم کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر علی الشمسی نے بتایا کہ پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے جس کے پاس 30 ہزار درہم پائے گئے تھے۔

انہوں نے کہا، "منظم بھیک مانگنے میں ملوث ایک اور خاتون بھکاری کو گرفتار کیا گیا اور اسے 60ہزار درہم کے ساتھ پایا گیا۔

دوسری جانب مصری خاتون خانہ لیلا عاطف کا کہنا ہے کہ وہ بھکاریوں کو تھوڑی مقدار میں نقد رقم دیتی تھیں، خاص طور پر رمضان کے دوران اس مقدس مہینے میں نیک اعمال کے طور پر میں نقدی دیتی تھی کیونکہ میں ضرورت مندوں کی مدد کرنا پسند کرتی تھی، لیکن پولیس مہم کے بعد میں نے کھانا خرید کر ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top