جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

شیرا فضل مروت کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے اور ہراساں نہ کرنے کا حکم

20 فروری, 2024 11:41

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمات کی تفصیلات فراہمی اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر فریقین کو شیر افضل مروت کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے شیر افضل مروت کی کیسز کی تفصیلات فراہمی اور ہراساں نہ کرنے کی درخواست پر سماعت کی ، پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔

 شیر افضل مروت نے عدالت میں استدعا کی کہ ہم نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی جس کے بعد میرے گھر چھاپہ مارا گیا، رات ایک بجے میرے گھر کا دروازہ توڑا گیا، ہراساں کیا گیا، فریقین کو نوٹس جاری کرکے کیسوں کی تفصیلات مانگی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایف آئی آر کا مجھے پتہ ہے جس میں کل ضمانت کروائی ہے، پولیس اور ایف آئی اے سے کیسز کی تفصیل منگوائی جائیں۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ پہلے نوٹس کردیتے ہیں، جواب مانگ لیتے جس پر شیر افضل مروت نے عدالت سے استدعا کی کہ ان سے کوئی توقع نہیں ہے ہراساں نہ کرنے اور بغیر وارنٹ گھر میں نہ گھسنے کا حکم بھی دیں۔

 یہ بھی پڑھیں: ایک اور مہنگائی کا جھٹکا ،عوام کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

عدالت نے فریقین کو شیرافضل مروت کے خلاف تادیبی کارروائی  اور انہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین سے 26 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top