جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اپوزیشن نے اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے ذہنی پسماندگی کا مظاہرہ کیا

14 جولائی, 2021 12:14

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے اپوزیشن عناصر نے اپنی ذہنی پسماندگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن عناصر کی جانب سے نازیبا اور گھٹیا زبان استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔

جاری بیان انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے تمام جمہوری اوراخلاقیات روایات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔ اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے اپوزیشن عناصر نے اپنی ذہنی پسماندگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ناکام جلسوں کے بعد یہ ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علی گنڈاپور کے بیان پر پیپلز پارٹی کا احتجاج، ہماری زبان بھی کھل سکتی ہے : رضا ربانی

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی طرح پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔ اپوزیشن عناصر کے مایوس چہرے ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا، وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورکشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیری عوام الیکشن کے روزبلے پر مہر لگا کر وزیراعظم سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔  لٹیروں اورچوروں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی، آزاد کشمیر میں بھی ہار ان کامقدر ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top