جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اپوزیشن کو اپنی ٹاپ لیڈر شپ کی گفتگو پر معافی مانگنی چاہیے : شہزاد وسیم

14 جولائی, 2021 14:35

اسلام آباد : شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اپنی ٹاپ لیڈر شپ کی گفتگو پر معافی مانگنی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنماء شہزاد وسیم نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر الیکشن میں اپوزیشن کو اپنی شکست نظر آرہی ہے۔ انہیں ایوان میں اپنا رویہ دیکھنا چاہیے۔ قائداعظم سے متعلق متنازعہ بات کرنے والے بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : علی گنڈاپور کے بیان پر پیپلز پارٹی کا احتجاج، ہماری زبان بھی کھل سکتی ہے : رضا ربانی

انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو اپنی ٹاپ لیڈر شپ کی گفتگو پر معافی مانگنی چاہیے۔ کہا گیا کہ ہم پاکستان بنانے والے جرم میں شریک نہیں۔ جلسوں میں جو گفتگو ہو رہی ہے وہ ان کی اعلیٰ قیادت بھی کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان جانے والے کی ٹانگیں توڑنے کی بات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top