جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اپوزیشن انتخابی مہم کے دوران بھی کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہی ہے : وزیراعلیٰ پنجاب

13 جولائی, 2021 12:50

لاہور : عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے انتخابی مہم کے دوران بھی کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے جرات مند سفیر ہیں، انہوں نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اہلِ کشمیر کو حقِ خود ارادیت ملنے تک سمجھوتہ نہیں کرے گا : وزیراعظم

ان کا کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ اپوزیشن والے انتخابی مہم کے دوران بھی کشمیر کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سیاست چمکانے والے قومی مفادات کو یکسر نظر انداز کئے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے کشمیر پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا سنگ دلی اور بے حسی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top