ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

فیصل آباد میں عدالت کے باہر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

03 جون, 2024 11:24

فیصل آباد میں سیشن کورٹ کے باہر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق سیشن عدالت کے باہر گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں ایک  عدالتی اہلکار بھی شامل ہے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سی پی او گیٹ پر کھڑی پنجاب پولیس نے بروقت جوابی فائرنگ کی اور دو ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی تاہم مرنے والے شخص اور ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top