مقبول خبریں
اولمپکس 2020، مسلمانوں کیلئے موبائل مسجد متعارف
اولمپکس 2020 کی میزبانی کرنے والے ملک جاپان نے مسلمانوں کے لئے موبائل مسجد متعاف کروائی ہے ، جس کا مقصد مسلمانوں کے لئے عبادت گاہ کا انتظام کرنا ہے، تاکہ اکہ مذہبی فاصلوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔
موبائل مسجد ہر اس جگہ جا سکے گی جہاں اولمپکس کھیلوں کے مقامات ہوں گے تاکہ اس دوران کوئی بھی مسلمان عبادت سے محروم نہ رہ سکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوکیو اسپورٹس اور کلچرل ایونٹ کمپنی کی جانب سے یاسو پروجیکٹ کے تحت ویلز پر ایک مسجد بنائی گئی ہے جس میں مسلم کمیونیٹی اوقات کے مطابق عبادت کرسکے گی۔
یاد رہے کہ جاپان میں تقریبا 1 لاکھ سے 2 لاکھ تک مسلم آبادی ہے اور موبائل مسجد کو بنانے کا مقصد مسلم افراد سے اپنی میزبانی شیئر کرنا ہے۔