جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 11.50 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز

14 جولائی, 2021 21:00

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 11.50روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں: امتیاز شیخ

ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح پر دی گئی ہے، وزارت خزانہ 15 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top