ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

20 مارچ, 2024 16:03

وفاقی حکومت نے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔

آئل این گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 2.58 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 32 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔

سوئی نادرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم این بی ٹی یو  مقرر کردی گئی۔

اسی طرح سوئی سدرن کے لیے این این جی کی قیمتوں میں 9 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top