جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ون ڈے رینکنگ جاری، کونسا کھلاڑی کس پوزیشن پر آگیا؟

22 نومبر, 2023 15:19

کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے شُبمن گِل کی ون ڈے بیٹرز میں پہلی اور بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

دونوں بیٹرز میں دو رینکنگ پوائنٹس کا فرق ہے، شُبمن گِل کے 826 اور بابر اعظم کے 824 پوائنٹس ہیں۔

پاکستان کے فخر زمان 14 ویں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 15 ویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھن گئی

بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 9 ویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top