ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں، نائب وزیراعظم

07 مئی, 2024 18:56

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کا معاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے ہم منصب، ایم ڈی آئی ایم ایف اور بل گیٹس کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ دورے میں وزیراعظم کی سعودی قیادت کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کی معاشی بحالی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی اور سعودی قیادت کے ساتھ ملاقات کے بعد سعودی وفد پاکستان آیا۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میری ملائیشیا، سعودی ہم منصب کے علاوہ سیکریٹری جنرل او آئی سی سے ملاقاتیں ہوئی، سعودی عرب میں میٹنگز نہایت کامیاب رہیں، البتہ بل گیٹس کا پاکستان میں پولیو کے خاتمے سے متعلق اہم کردار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں ہم نے 3 نکات سامنے رکھے اور فلسطین کی عوام کیلئے آواز اٹھانے پر زور دیا، پاکستان نے کشمیر میں ہونے والے ظلم کے علاوہ دنیا میں اسلام فوبیا کے حوالے سے بھی اپنی بھر پور آواز اٹھائی جب کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

دورانِ پریس کانفرنس نائب وزیراعظم نے کہا کہ جب تک فلسطین میں امن نہیں ہوگا مڈل ایسٹ میں امن نہیں ہوسکتا اور اسی طرح مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیری رہنماؤں کو فوری طورپر رہا، کشمیر سے اپنی افواج نکالے اور غیر قانونی قبضہ ختم کرے، البتہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہ بھی غزہ سے مختلف نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top