منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بُھنے ہوئے کالے چنوں کے غذائی فوائد

20 دسمبر, 2023 13:40

بھنے چنوں کو غذائیت سے مالا مال سمجھا جاتا ہے، اس میں پلانٹ بیسڈ پروٹین، ڈائٹری فائبر اور کاربوہائڈریٹس بھی پائے جاتے ہیں۔

امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کے مطابق چنوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور نمکیات وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں جن میں آئرن، زنک، میگنیشیم اور فاسفورس شامل ہے جب کہ اس میں متعدد وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں جن میں وٹامن سی، وٹامن اے، بی6 اور بی 12 بھی شامل ہے۔

اب ہم کو اسے کھانے سے صحت پر ہونے والے مثبت اثرات کے بارے میں بتائیں گے۔

 

ذیابیطس سے بچاؤ

چنوں میں حل ہوجانے والا فائبر اور کم مقدار میں گلائسیمیک پایا جاتا ہے جو خون میں موجود شکر کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے۔

 

دل کی صحت میں بہتری

چنے میں موجود حل ہونے والا فائبر کولیسٹرول کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے جس سے دل اور فالج کا دورہ پڑنے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں، اس کے ساتھ ہی چنوں کو غذا میں شامل کرنے سے خون میں موجود برا کولیسٹرول (ایل ڈی ایل) کم ہوتا ہے۔

 

پروٹین کا ذریعہ

چنوں کو پروٹین کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے، ان کا استعمال کرنے سے جسم کو اچھی مقدار میں پروٹین حاصل ہوتا ہے۔

 

ہڈیوں کے لیے معاون

چنوں میں آئرن، فاسفورس، میگنیشیم، کوپر اور زنک بھی پایا جاتا ہے جو ہڈیوں کی صحت اور اس کی مضبوطی کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے، چنوں میں موجود یہ نمکیات ہڈیوں کی نمکیات کی ڈینسیٹی کو بہتر بناتی ہے۔

 

متوازن بلڈ پریشر

چنوں میں یہ خاصیت ہوتی ہے کہ یہ بلڈ پریشر کو معتدل رکھتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر ہونے سے بچاتے بھی ہیں، چنوں کو غذا میں شامل کرنے سے آپ ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماری سے بچے رہیں گے۔

 

آنکھوں کی صحت

بھنے چنوں کا روزانہ استعمال کرنے سے آپ کی بینائی بہتر ہوسکتی ہے، چنے زنک، وٹامن اے، سی، اور ای حاصل کرنے کا ایک ذریعہ سمجھا جاتا ہے جو بینائی کی بہتری کے لیے کافی مددگار ثابت پوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مچھلی کا تیل رات میں بہترین نظر کے لیے فائدہ مند

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top