ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

بدنام ‘کرپٹو باس’ سیم بینک مین کو 40 سال قید کی سزا ملنے کا امکان

28 مارچ, 2024 17:09

سابق ارب پتی کرپٹوکرنسی باس سیم بینک مین فریڈ،کو دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے جرائم پر سزا سنانے کے لیے نیو یارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق یہ یقینی ہے کہ 32 سالہ سیم بینکمین کو جیل جانا پڑے گا لیکن سزا کی مدت کا فیصلہ امریکی عدالت کرے گی۔

سیم بینکمین کی قانونی ٹیم نے عدالت سے ساڑھے 6 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تاہم استغاثہ 40 سے 50 سال قید کی سزا کا مطالبہ کر رہا ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی سزا کسی ایسے شخص کے لیے ضروری ہے جس نے سرمایہ کاروں اور بینکوں سے جھوٹ بولا اور اپنے دیوالیہ ہونے والے کرپٹو ایکسچینج ایف ٹی ایکس کے صارفین سے اربوں روپے کے ڈپازٹس چوری کیے۔

بی بی سی کے مطابق ایف ٹی ایکس کے سابق صارفین، اہل خانہ، ان کے والدین، دوست احباب اور حتیٰ کہ مکمل اجنبیوں کی جانب سے سینکڑوں صفحات پر مشتمل خطوط لکھے گئے ہیں جن میں وفاقی جج لیوس کپلن کو دبانے کی کوشش کی گئی۔

نومبر 2023 میں ایک امریکی جیوری نے پایا تھا کہ بینک مین فریڈ نے کمپنی کے دیوالیہ ہونے سے قبل ہی ایف ٹی ایکس پلیٹ فارم صارفین کے اربوں روپے چوری کیے تھے تاکہ وہ جائیداد کی خریداری کے ساتھ چوری کی گئی رقم دیگر سرمایہ کاری کے لیے استعمال کریں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top