مقبول خبریں
7 اگست تک کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکش جاری کیا جائے گا، الیکشن کمیشن
7 اگست تک جنرل نشستوں سے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا، آزاد امیدواروں کو تین روز کا وقت دیا جائے گا کہ وہ کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے 295، سندھ اسمبلی کے 129 ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے 97اور بلوچستان اسمبلی کے 49امیدواروں کے اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو موصول ہوگئیں ہیں۔
تفصیلات موصول ہونے کے بعد کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن کی تیاری پر کام شروع کر دیا گیا ہے انتخابی اخراجات کی تفصیلات چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کی جانب سے بھجوائی گئیں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 271کیچ کے کامیاب امیدوار کی تفصیلات تاحال الیکشن کمیشن کو موصول نہیں ہوئیں ہیں
انتخابی اخراجات کی تمام تفصیلات ویب سائٹ پر بھی جاری کی جائیں گی
جن حلقوں کے کیسز عدالت میں ہیں ان کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔۔نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے تین روز کے اندر آزاد امیدوار کسی پارٹی میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
واضھ رہے کہ قومی اسمبلی کے کل272 حلقوں میں سے دو پر انتخابات ملتوی ہوئے جب کہ سندھ اسمبلی کے 1 ،پنجاب اسمبلی کے 2، بلوچستان اسمبلی کے 1 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 2 حلقہ پر انتخابات ملتوی ہوئے تھے۔