اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ناروے، آئرلینڈ اور اسپین کا 28 مئی کو فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

22 مئی, 2024 13:19

ناروے، آئرلینڈ اور اسپین نے اٹھائیس مئی کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں ممالک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی خاطر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ناروے کے وزیر اعظم جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ دو ریاستی حل اسرائیل کے بہترین مفاد میں ہے، فلسطین کو تسلیم کئے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا۔

یورپی ممالک کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان پر اسرائیل نے فوری طور پر آئرلینڈ اور ناروے سے اپنے سفیروں کو واپس بلالیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top