جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے: امریکا

22 نومبر, 2023 11:08

 

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملرنے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی سفیر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات سے متعلق سوال پر کہا کہ پاکستان سمیت کسی بھی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ویزے کے منتظر افغان باشندوں کی حفاظت پر حکومت پاکستان سے قریبی اور مستقل رابطے میں ہیں۔

میتھیو ملر نے امریکی سفیر کی طرف سے پاکستان کے لیے چار نئے پروگرامز کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا بلوچستان پولیس کی سپورٹ اور تربیت کی جائے گی، پولیس ٹریننگ اسکولز کے لیے 4ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ حماس کے ساتھ یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ قریب ہے لیکن حتمی نہیں ہے، فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی یرغمالیوں کے معاہدے پر منحصر نہیں ہے۔

یہ پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں کا ہولو کاسٹ دیکھ رہے ہیں: انوار الحق کاکڑ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top