جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان کے بغیر کوئی خطے کے فیصلے نہیں کرسکتا : فواد چوہدری

14 جولائی, 2021 14:50

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان پر فیٹیف پابندیوں میں ہمارا اپنا کردار ہے، پاکستان کے بغیر کوئی خطے کے فیصلے نہیں کرسکتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کی 5ویں بڑی قوت ہے۔ پاکستان کے بغیر کوئی خطے کے فیصلے نہیں کرسکتا۔ دنیا کو ادراک ہوا کہ جنگوں سے معاملات حل نہیں ہوسکتے۔ دوسری جنگ عظیم میں لاکھوں لوگ مارے گئے۔ آمریت میں اداروں کو آزادی سے کام نہیں کرنے دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے لا فیئر کا استعمال کیا۔ بھارت کی انفو لیب پکڑی گئی، 900 ویب سائٹس چلائی جارہی تھیں۔ بھارت ان ویب سائٹس کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے بڑھ گئی مگر ہم نہیں بڑھ سکے۔ کسی بھی شعبے میں ترقی صلاحیت سے ہوتی ہے۔ دہشت گردی کےخلاف ہم نے قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان پر فیٹیف پابندیوں میں ہمارا اپنا کردار ہے۔ انٹرنیشنل وار فیئر کے ذریعے پاکستان کو بدنام کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آج محب وطن کی اصلاح پر صرف عمران خان پورا اترتے ہیں : فیصل جاوید

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاستدان ایک بیان دیتا ہے اگلے دن مکر جاتا ہے۔ پاکستان کو بھی وار فیئر میں اپنی قوت بڑھانا ہوگی۔ پاکستان میں فلم اور ڈرامہ کو مزید ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزار جانیں دیں۔ مغرب میں کسی نے ایک کتاب بھی پاکستان کی قربانیوں پر نہیں لکھی۔ پاکستان پر تنقیدی مواد بہت ملے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسامہ نے پاکستان سے پوچھ کر نائن الیون نہیں کیا تھا۔ آج امریکہ افغانستان سے حالات ٹھیک کئے بغیر جارہا ہے۔ پاکستان بتارہا ہے افغانستان میں حالات خراب ہورہے ہیں دنیا آنکھیں چرا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ آج بھی قابلیت کے بجائے سینیارٹی کی بنیاد پر ترقی ملتی ہے۔ پاکستان بار کونسل سے درخواست ہے جو وکیل نوجوان قابل ہیں انہیں آگے آنے دیں۔ ترقی کی بنیاد قابلیت ہونی چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 40 سال سے کم عمر افراد کو جج بننا چاہیے۔ ہمارے ہاں 40 سال کی عمر میں جج بنتا ہے، ابھی چیزیں سیکھ ہی رہا ہوتا ہے، ریٹائر ہوجاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top