منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

نائیجیرین فوج نے غلطی سے مذہبی تقریب پر ڈرون گرادیا، 120 افراد جاں بحق

05 دسمبر, 2023 19:40

ابوجا: نائیجیریا میں فوج نے باغیوں کے خلاف آپریشن کے دوران غلطی سے ڈرون اپنے ہی شہریوں پر گرا دیا جس کے نتیجے میں 120 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

نائیجیریا کی فوج نے جس جگہ ڈرون گرایا وہاں ایک مذہبی تقریب جاری تھی اور 300 سے زائد افراد موجود تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

الجزیرہ کے مطابق نائیجیریا کی فوج ڈرون حملے کدونا ریاست کے ایگابی کونسل کے علاقے کے توڈون بیری گاؤں میں جنگجو باغیوں کی ایک میٹنگ کی اطلاع پر ڈرون حملہ کر دیا لیکن وہاں میلاد النبی کی تقریب جاری تھی۔

فوج کے ترجمان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے پر انکوائری کی جائے گی اور آئندہ ایسا کوئی واقعہ نہ ہونے کی یقین دہانی کراتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حوثی مجاہدین نے امریکی ڈرون مار گرایا، امریکا نے نقصان تسلیم کرلیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل نائیجیریا نے دعویٰ کیا کہ حملے میں 120 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے مطابق 85 افراد کی تدفین کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2014 میں بھی نائجیریا کے ایک فوجی طیارے نے بورنو ریاست میں بم گرا دیا تھا جس میں 20 شہری ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ستمبر 2022 میں غلطی سے کیے گئے بم دھماکوں کے کم از کم 14 دستاویزی واقعات رونما ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top